سرائے نورنگ میں دودھ سی بھرا ٹرک الٹ گیا ، دس ہزار لیٹر دودھ سڑک پر ہی بہہ گیا

اتوار 15 جنوری 2017 17:50

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) لکی مروت کے علاقہ سرائے نورنگ میں دودھ سی بھرا ٹرک الٹ گیا جس کے باعث دس ہزار لیٹر دودھ سڑک پر ہی بہہ گیا۔ٹرک کو حادثہ سرائے نورنگ بازار میں داخل ہوتے پیش آیا جہاں پر سڑک کے درمیان رکھے بلاکس سے ٹکرانے کے بعد گاڑی الٹ گئی۔

(جاری ہے)

ٹرک میں ملتان سے بنوں دودھ لایا جارہا تھا جو حادثہ کے باعث سڑک پر ہی ضائع ہو گیااس سے قبل بھی اسی مقام پر کئی دو رویہ سڑک کے حوالے سے ہدایات نہ ہونے پر گاڑی حادثہ کا شکار ہو ئی ہیں اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو بار بار یاد دہانی کرانے کے باوجود کوئی کوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

متعلقہ عنوان :