چلی نے پہلی چائنہ کپ انٹرنیشنل فٹبال چیمپئن شپ کا اعزاز جیت لیا

فائنل میں آئس لینڈکو1-0سے شکست

اتوار 15 جنوری 2017 17:20

ناننگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) انجیلو ساگل نے اٹھارویں منٹ میں واحد گول کر کے چلی کو 2017گری چائنہ کپ انٹرنیشنل فٹبال چیمئن شپ میں اتوار کو یہاں فائنل میں آئس لینڈ پر1-0سے کامیابی دلا دی ۔ چلی کا کھلاڑی لیولاڈو وینشیا پچ پر چھایا رہا اور پندرہویں منٹ میں اپنی طویل شارٹ کے ذریعے گیند کو گول میں ڈالنے میں ناکام رہا ۔

چلی نے تین منٹ بعد تعطل کو توڑدیا ۔

(جاری ہے)

ساگل نے آسکر اوپازوکی کراس پر سر کوزوردار ٹکر مار کر بال کو گول میں پھینک دیا ۔ولینشیا 25ویں منٹ میں اپنی لانگ رینج فری کک کو مس کرگیا اور وقفے سے قبل ٹیم کے ساتھی ایڈواڈو ورگاس کی سرسرشارٹ بھی بار سے باہر چلی گئی ۔ دوسرے ہاف میں دونوں ٹیموں نے بار بار کئی مواقع گنوا دیے ۔ اوپازو 48ویں منٹ میں اپنی شارٹ پر گول کرنے میں ناکام رہا ۔ آئس لینڈ نے گول برابر کرنے کی بھرپورکوشش کی لیکن چلی نے آخری سیٹی بجنے تک ٹھوس دفاع برقراررکھااس طرح چلی افتتاحی چائنہ کپ کا اعزاز جیت گیا جبکہ دوسرے نمبر پر آئس لینڈ، چین اور کروشیا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :