چین کے فٹبال کے ممتاز کھلاڑی جانگ چینگ کی سی ایس ایل کی ٹیم میں شمولیت

27سالہ کھلاڑی کی ٹرانسفر فیس قریباً12ملین امریکی ڈالر ہے، کلب ذرائع

اتوار 15 جنوری 2017 17:20

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) بیجنگ گوان کے سابق دفاعی کھلاڑی جانگ چینگ ڈونگ وطن واپس آگئے ہیں اور ہیبائی میں قائم چائنہ فارچون فٹبال کلب میں شمولیت اختیار کر لی ہے ۔ یہ بات چینی سپر لیگ (سی ایس ایل ) کلب نے گزشتہ روز یہاں بتائی ہے ۔ 27سالہ جانگ جو مڈفیلڈر یا دفاعی کھلاڑی کے طور پر کھیل سکتے ہیں ،پہلے چینی کھلاڑی ہیں جو دنیا کی اعلیٰ لیگوں میں کھیلے ہیں ۔

انہوں نے پرتگال اور سپین میں کھیلا ہے ۔انہوں نے آسٹریلیا میں 2015ایشین کپ میں مقابلے میں حصہ لینے کے موقع پر تین چائنہ کی بھی نمائندگی کی ۔اس کی ٹرانسفر فیس قریباً80ملین یوئین(قریباً12ملین امریکی ڈالر) ہے ۔ یہ بات چائنہ فارچون کے ایک ذرائع خبررساں ایجنسی شنہوا کو بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ جانگ انتہائی مہنگا چینی فٹبالر ثابت ہوگا اور اس کی ٹرانسفر فیس150ملین یوئین (22ملین ڈالر) تک پہنچ سکتی ہے ۔

جانگ کے علاوہ بیجنگ گوان کا سینٹر بیک 31سالہ لانگ جینگ بھی چائنہ فارچون کا رکن بن گیا ہے ۔ہیبی کلب کے مطابق دونوں شمالی چین کے صوبہ ہیبی کے شہر بائوڈنگ کے مقامی ہیں اور دستخط کرنے کے دونوں معاہدے بیجنگ گوان کے ساتھ دوستانہ مذاکرات کے بعد مکمل کئے گئے ۔چائنہ فارچون کا کہنا ہے اسے امید ہے دونوں کھلاڑی جو وطن واپس آگئے ہیں کلب میں زبردست کردارادا کرسکتے ہیں اور صوبے میں فٹبال کی کامیابی کیلئے کوشش کر سکتے ہیں ۔ یہ اعلان کلب کے اعلیٰ ایگزیکٹوز کی طرف سے ان افواہوں کو مسترد کرنے کے ایک روزبعد کیا گیا ہے کہ انہوں نے غیر ملکی بڑے ناموں کی وجہ سے بہت بڑی بولی دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :