قائداعظم یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹیکا وزیر داخلہ کو خط ، یونیورسٹی کے باہر تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف ہونے والے آپریشن پر تحفظات کا اظہار

ضلعی انتظامیہ اور قبضہ مافیہ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے،یونیورسٹی انتظامیہ

اتوار 15 جنوری 2017 17:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) قائداعظم یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھ کر یونیورسٹی کے باہر تجاوزات اور قبضہ مافیا کیخلاف ہونے والے آپریشن پر تحفظات کا اظہار کر دیا،یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور قبضہ مافیہ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو قائداعظم یونیورسٹی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن کے معاملے پر یونیورسٹی کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کو خط لکھ دیا۔یونیورسٹی انتظامیہ نے وزیر داخلہ کی جانب سے قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن کو سراہا اور ساتھ ہی ساتھ آپریشن کی شفافیت پر تحفظات کا اظہار بھی کیا۔ خط کے متن میں کہا گیا کہ سی ڈی اے نے بہارہ کہو کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع کیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور قبضہ مافیہ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہے،انتظامیہ کے کئی لوگ قبضہ مافیا کے ساتھ ملے ہوئے ہیں،قبضہ مافیا کیخلاف آپریشن بلا تفریق ہونا چاہیے۔(ار)

متعلقہ عنوان :