Live Updates

(ن) لیگ اسلام آباد میں سکڑ رہی ہے ‘بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دئیے ہیں ‘ عوام حقوق کیلئے کھڑی ہو تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں‘بھارت کشمیر میں تخریب کاری کر رہا ہے‘ حکمران بھارتی اشیاء پر ڈیوٹی فری کر رہے ہیں‘ پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے‘پنجاب کے دیگر شہروں کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔ تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننے ہوں گے،تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا جلسہ سے خطاب

اتوار 15 جنوری 2017 17:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اسلام آباد میں سکڑ رہی ہے ‘بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دئیے ہیں ‘ عوام حقوق کیلئے کھڑی ہو تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں‘بھارت کشمیر میں تخریب کاری کر رہا ہے‘ حکمران بھارتی اشیاء پر ڈیوٹی فری کر رہے ہیں‘ پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے‘پنجاب کے دیگر شہروں کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔

تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننے ہوں گے۔ وہ اتوار کو یہاں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ (ن) لیگ اسلام آباد میں سکڑ رہی ہے ‘ پانامہ کیس بڑھتا جا رہا ہے ‘ پانامہ کیس بڑھتا ہے تو (ن) لیگ کو تھانہ نظر آتا ہے ‘ بی بی سی کی رپورٹ نے تمام شکوک و شبہات ختم کر دئیے ہیں ‘ عوام حقوق کے لئے کھڑی ہوئی ہے تو حکمران سننے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان اپنے حقوق کے لئے کھڑے ہوئے تو کھاد پر سبسڈی دوبارہ دیدی گئی۔ حکمران کسانوں کو ان کا حق نہیں دیتے۔ بھارت کشمیر میں تخریب کاری کر رہا ہے۔ حکمران بھارتی اشیاء پر ڈیوٹی فری کر رہے ہیں۔ پنجاب کا زیادہ تر بجٹ لاہور میں لگا دیا گیا ہے۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے دیگر شہروں کو اپنے حقوق کیلئے لڑنا ہو گا۔ تخت لاہور سے اپنے حقوق چھیننے ہوں گے۔ …(رانا)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات