کراچی، ملیر سے ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت دو ملزموں کو گرفتار

اتوار 15 جنوری 2017 17:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) کراچی کے علاقے ملیر سے ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث خاتون سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

ملیر کے علاقے میں پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی اور خاتون سمیت دو ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ملزموں میں نسرین اور علی عابد شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان ہیروئن اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ان سے پاسپورٹ، ہیروئن اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :