فیصل آباد، مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ ، کم پریشر کی سنگین صور تحال

پائپ لائنوں سے گیس کی بجائے پانی نکلنے لگا ،سردی میں مزید اضافے کے ساتھ ایل پی جی گیس کوئلے او ر لکڑی کی قیمتوں میں بھی اضافہ

اتوار 15 جنوری 2017 17:10

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر سنگین صورتحال اختیار کرگئی ، جبکہ بعض علاقوں کئی روز سے گیس بند ہے، ایگری کلچر یونیورسٹی کے سامنے واقعہ محلہ گوبند پورہ میں گیس کی پائپ لائن میں گیس کی بجائے چولہوں سے واسا کا پانی نکلنے لگا،سردی میں مزید اضافہ،ایل پی جی گیس ،کوئلے او ر لکڑی کی قیمتوں میںاضافہ ،آن لائن کے مطا بق علاقہ کے رہائشیوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے 20 روز سے گیس بند ہے۔

گیس پائپ لائن ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوچکی ہے ہم ایل پی جی پر گزارا کر رہے ہیں۔ جبکہ شہر کے مختلف علاقوںمدن پورہ ،مرضی پورہ،رضا آباد غلام محمد آباد ،لیاقت ٹائون ،اور دیگر مقامات پر گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ شہریوں کو شدید پریشان کا سامنا ہے ،صبح 6بجے رات آٹھ بجے تک گیس بند رہتی ہے شہری بازار سے ناشتہ اور کھانا لانے پر مجبور ہیں جبکہ بعض علاقوں کئی روز سے گیس بند ہے گوبند پورہ گلی نمبر1 کے رہائشی امان اللہ‘ ندیم‘ حیدر‘ فرخ‘ عثمان‘ افضل و دیگر نے موقف اختیار کیا ہے کہ لائنوں کی ٹوٹ پھوٹ کے شکار ہونے کی وجہ سے پائپ لائن میں سے گیس کی بجائے واسا کا پانی نکل آیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہوٹل مالکان نے کمپریسر لگا کر ساری گیس خود استعمال کرتے ہیں اور اس کام میں محکمہ سوئی گیس کے ملازمین ان سے ماہانہ منتھلی وصول کرتے ہیں۔ اہل علاقہ نے احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہماری مشکلات کو جلد از جلد حل کیا جائے اگر ہمارا مطالبہ نہ مانا گیا تو ہم دھرنا دینے پر مجبور ہوجائینگے۔ علاوہ ازیں فیصل آباد شہر اور گردونوح میں سردی کی لہر میں ایک پھر اضافہ ہوگیا ہے ،سردی اضافہ کے ساتھ ساتھ گیس کی لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کی وجہ ایل پی جی گیس ،کوئلے او ر لکڑی کاستعمال بڑھ گیا اور منافع خوروں نے انکی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہی