مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ،راجہ اشفاق سرور ، تمام تر توجہ شہریوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے،میئر راولپنڈی سردار نسیم

اتوار 15 جنوری 2017 16:50

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت راجہ اشفاق سرور نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، مخلص ورکرز مسلم لیگ ن کا اثاثہ ہیں ،اعلی قیادت بھی لیگی ورکرز کی صلاحیتوں پر اعتماد کرتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ قیادت نے ایک ورکر کو راولپنڈی شہر کا میئر نامزد کیا ،لیگی قیادت کے اس فیصلے نے ورکرز کے دل جیت لیے ۔

ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 09کینٹ کے سابق ایم پی اے چوہدری ایاز کی جانب سے میئر راولپنڈی سردار محمد نسیم کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا ۔عشائیے میں ایم این اے ملک ابرار ،چیئر مین پنجاب سپورٹس حنیف عباسی ،راجہ جاوید اخلاص ،ڈاکٹر جمال ناصر ،سید ظفر علی شاہ ،نجمہ حمید ،سیما جیلانی ،چوہدری طیب ،شاہد مرزا ،راجہ محمد حنیف ایڈووکیٹ ،چوہدری عدنان شہزاد ،طاہرہ اورنگزیب ،بشیر ڈار ،چوہدری محمد امیر خان ،راجہ ارشد ،حاجی پرویز ،جاوید مغل ،راجہ جہانداد خان ،ملک شکیل اعوان ،سجاد خان ،ضیال اللہ شاہ ،حاجی امجد محمود ،راجہ مقصود ،چوہدری اقبال ،شیخ صدیق ،صدر آر سی سی آئی راجہ عامر اقبال ،زیب النساء اعوان ،تحسین فواد ،راجہ باسط مسکین ،حاجی ظفر اقبال ،لبنی ریحان ،چوہدری حسنین گجر ،راجہ سعد ضیاء ،سردار ممتاز ،ملک صابر ،ملک منیر ،چوہدری یوسف ،شیخ اسلم ،شاہد غفور پراچہ ،چوہدری اظہر محمود ،ملک عدنان یعقوب ،ساجد عباسی ،چوہدری رفعت ،ندیم اختر بھٹی ،انجم عقیل خان ،شبیر احمد ،ڈاکٹر شفقت ،ملک ندیم ،راجہ ثاقب ،فاروق خٹک ،چوہدری فخر وڑائچ ،ارشد قریشی ،شاہد اقبال ،مرزا خالد ،راجہ اسرار عباسی ،سردار گوہر نسیم ،ڈاکٹر خالد رندھاوا ،طاہر محمود پٹواری ،یوسف گل مسیح ،پاسٹر سہیل ،سید ضیغم شاہ سمیت سیاسی عمائدین ،معززین شہر ،تاجر برادری و اعلی سرکاری افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہاکہ چوہدی ایاز دیرینہ لگی ورکر ہیں جن کے اخلاص کی بدولت آج پنڈی کی تمام اہم شخصیات عشائیے میں شریک ہیں ۔سردار نسیم نے کہاکہ چوہدری ایاز نے مشرف دور میں بھی جدوجہد جاری رکھی اور مقامی و علاقائی سطح پر عوامی فلاح کا سلسلہ جاری رکھا ۔انہوں نے کہاکہ مجھ پر قیادت نے جس اعتماد کا اظہار کیا انشاء اللہ اس پر پورا اتروں گا اور دن رات محنت کر کے ن لیگ کی مضبوطی کے لیے کام کروں گا ۔

سردار نسیم نے کہاکہ میری تمام تر توجہ شہریوں کے مسائل کے حل پر مرکوز ہے اور اللہ کے فضل سے راولپنڈی کو ایک مثالی شہر بنا کر پنڈی کے باسیوں کو تحفہ دیں گے ۔سردار نسیم نے کہاکہ مجھے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بھی ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جائیں ۔اس موقع پر سابق ایم پی اے حلقہ پی پی 09چوہدری ایاز نے عشائیے میں شرکت پر تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ مسلم لیگ ن کی قیادت کی جانب سے خدمت کو مشن قرار دینے کا نتیجہ ہے کہ ہر مسلم لیگی ورکر خدمت کو اپنا شعار بنائے ہوئے ہے ۔

انہو ں نے کہاکہ قیادت نے سردار نسیم کو میئر بنا کر حقیقی معنوں میں دور اندیشی کا ثبوت دیا کیونکہ ایک ورکر کی حیثیت سے سردار نسیم کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں یہی وجہ ہے کہ مسلم لیگی ورکرز نے اس فیصلے کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ہے اور یہ راولپنڈی کے عوام کی بھی خوش بختی ہے کہ انہیں انتہائی مخلص اور دیانت دار میئر میسر ہو ا ۔

متعلقہ عنوان :