افغانستان ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ،2 زخمی

اتوار 15 جنوری 2017 16:10

افغانستان ، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق ،2 زخمی

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) افغانستان کے مشرقی صوبہ ننگر ہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے ۔افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 7 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونے تمام عام شہری تھے۔

(جاری ہے)

افغان وزارت داخلہ کے مطابق دھماکہ صوبے کے مشرقی حصے کی جانب ضلع پچی گرام میں ہوا جہاں شہریوں کی گاڑی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی ۔ دھماکے کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے ۔افغان حکام کے مطابق ابھی تک کسی نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے واضح رہے کہ صوبے ننگر ہار میں داعش نے اپنے قدم جمارکھے ہیں ۔