فیصل صالح حیات کو دیگر ناراض رہنمائوں کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان

اتوار 15 جنوری 2017 15:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) طویل عرصے کے بعد پیپلز پارٹی میں واپس آنے والے مرکزی رہنما فیصل صالح حیات کو دیگر ناراض رہنمائوں کو واپس لانے کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت نے اس سلسلہ میں مشاورت کی ہے اور آنے والے دنوں میں انہیں اس سلسلہ میں باضابطہ ذمہ داری سونپ دی جائے گی ۔علاوہ ازیں پارٹی کے دیگر رہنمائوں کو بھی پارٹی سے ناراض ہونے والے دیرینہ رہنمائوں سے رابطے بڑھانے اور انہیں واپس لا کرفعال کر دار ادا کرانے کیلئے ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :