خواجہ سرائوں نے ملازمتوں کا کوٹہ نہ ملنے پربلدیاتی اداروں کے گھراؤںکے گھیرائو کی دھمکی دیدی

اتوار 15 جنوری 2017 15:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) خواجہ سرائوں نے بلدیاتی اداروں میں ملازمتوں کا کوٹہ نہ ملنے پر بلدیاتی اداروں کے سر براہوں کی رہا ئش گاہوں کے گھیرائو کی دھمکی دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لاہور میں خواجہ سرائوں کی یونین کی صدرنینالال نے میڈیا سے گفتگو ووٹ مانگنے کے دوران ہم نے بلدیاتی نمائندوں کو بہت سپورٹ کیا ہے اور وہ ہم سے وعدے کرتے رہے کہ اگر وہ کامیاب ہو گئے تو وہ خواجہ سراؤں کے لئے سرکاری نوکریوں میں کوٹہ لے کر دیں گے اگر ہمیں ہمارا حق نہ ملا تو نو منتخب بلدیاتی چیئرمینوں کے گھروں کے سامنے’’ ناچ ناچ ‘‘ کر احتجاج کرینگے اور یہ احتجاج’’ ڈیمانڈ‘‘ پوری ہونے انکے گھروں کو گھیرائوں کر یں گے ۔

متعلقہ عنوان :