تھائی لینڈ میں خام ربڑ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

اتوار 15 جنوری 2017 15:20

بنکاک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) ماہرین نے کہا ہے کہ رواں سال تھائی لینڈ میں خام ربڑ کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے جس کی وجہ ملک میں سیلاب کے باعث فصل کا متاثر ہونا ہے۔

(جاری ہے)

صنعتی حلقوں کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق جنوری میں ہونے والی شدید بارشوں اور ان کے نتیجے میں آنے والے سیلاب کے باعث ملک میں ربڑ کی فصل شدید متاثر ہوئی جس سے اس کی پیداوار میں یقینی کمی کی وجہ سے اس کے نرخوں میں اضافے کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سیلاب کے باعث ربڑ کی پیداوار میں کم از کم 10 فیصد کمی کا امکان ہے۔

متعلقہ عنوان :