دسمبر میں انڈونیشیاء کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.89 ارب ڈالر اضافہ

اتوار 15 جنوری 2017 15:20

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) انڈونیشیاء نے کہا ہے کہ دسمبر کے دوران اس کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4.89 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

(جاری ہے)

بینک آف انڈونیشیاء کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی رپورٹ کے مطابق نومبر کے آخر میں غیر ملکی زر مبادلہ کے ذخائر111.47 ارب ڈالر تھے جو دسمبر میں بڑھ کر 116.36 ارب ڈالر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :