چترال اور بلوچستان میں شدید برف باری ،پاک آرمی اور ایف سی کے دستے سڑکیں کلیئر کرانے میں مصروف رہے

لواری ٹنل اورکوئٹہ سے کراچی،کوئٹہ سے سکھر،تفتان سے کوئٹہ کی شاہراہوں کو ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا، کرائسز منیجمنٹ سینٹر قائم پاک فوج نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کی مدد کیلئے مالاکنڈ ڈویژن میں امدادی کیمپ قائم کردیا ،آئی ایس پی آر

اتوار 15 جنوری 2017 15:10

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) شدید برفباری کے باعث چترال اور بلوچستان میں راستے بند ہونے کی وجہ سے آرمی اور ایف سی کے دستے سڑکیں کلیئر اور برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید برفباری کے باعث چترال اور بلوچستان میں راستے بند ہوچکے ہیں،آرمی اور ایف سی کے دستے سڑکیں کلیئر اور برف ہٹانے کے کام میں مصروف رہے،چترال میں لواری ٹنل کو گذشتہ رات کلیئر کردیا گیا،کوئٹہ سے کراچی،کوئٹہ سے سکھر،تفتان سے کوئٹہ کی شاہراہوں کو گذشتہ رات کھول دیا گیا۔

آرئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ،سبی،زیارت،پشین،لواری ٹنل،قلات اور خضدار میں کرائسز منیجمنٹ سینٹر قائم کردیا گیا ہے۔پاک فوج نے مقامی انتظامیہ کے تعاون سے عوام کی مدد کیلئے مالاکنڈ ڈویژن میں پانا کوٹ کے مقام پر امدادی کیمپ قائم کردیا ہے۔…(خ م)