وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر انگلیاں اٹھانے والے مایوسی کا شکار ہیں،ملک حفیظ اعوان

اتوار 15 جنوری 2017 15:01

اسلام آباد ۔ 15 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ملک حفیظ اعوان نے کہاہے کہ وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان پر انگلیاں اٹھانے والے مایوسی کا شکار ہیں،چودھری نثار علی خان کی قائدانہ صلاحیتوں اور عوام میں دن بدن مقبولیت کی وجہ سے مخالفین دلبرداشتہ اور بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ چودھری نثار علی خان نے ملک کی بقاء اور سلامتی کیلئے جرئا ت مندانہ فیصلے کر کے پاکستان کی سلامتی کیلئے جو بھی اقدام کئے اس پر ہمیں فخر ہے،چودھری نثارعلی خان نڈر اور بے باک شخصیت ہیں ان پر انگلی اٹھانے والے اپنے گریبان میں جھانکیں،کچھ سیاسی جماعتیں اپنا قدکاٹھ اونچا کرنے کیلئے چودھری نثارعلی خان پر تنقیدکررہی ہیں مگر انہیں کچھ حاصل نہیں ہوگا۔

مسلم لیگی رہنما ملک حفیظ اعوان نے کہاکہ آج پاکستان کے غیورعوام چودھری نثارعلی خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں ہم سب ان کے اشارے پر کسی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے۔