واپڈا حکام کشمیریوںکے دلوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں ‘صدر انجمن تاجران واجد رسول میر

اتوار 15 جنوری 2017 15:01

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) صدر انجمن تاجران چوک شہیداں واجد رسول میر نے کہا ہے کہ واپڈا حکام کشمیریوںکے دلوں میں نفرت کے بیج بو رہے ہیں ۔ وزیراعظم پاکستان ، وزیراعظم آزادکشمیر نے واضح طور پر چھ گھنٹے لوڈشیڈنگ کے احکامات دے رکھے ہیں مگر میرپور میں بدترین اور بغیر شیڈول کے لوڈشیڈنگ کر کے امتیازی سلوک روا رکھاجارہا ہے ۔

(جاری ہے)

جو زیادتی ہے ہمارے صبر کا امتحان نہ لیاجائے ۔ اپنے ایک بیان میں انہوںنے کہا کہ میرپور سے کئی سو میگا واٹ بجلی جنریٹ ہوتی ہے مگر یہاں پر اندھا قانون چل رہا ہے لوڈشیڈنگ سے ہر طبقہ فکر متاثر ہے جبکہ تاجر برادری کی کمر ٹوٹ گئی ہے پہلے ہی مہنگائی نے کاروباروںکو دیوالیہ کر دیا ہے حکومت فوری طور پر نوٹس لیکر واپڈا حکام کا قبلہ درست کریں وگرنہ ہم آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر مجبور ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :