واپڈا میں سی بی اے یونین کی تشکیل کیلئے چھٹا ریفرنڈم 2 فروری 2017ء کو ہوگا

واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے مزدور دورستی کی بنیاد پر پہلے پانچ ریفرنڈم جیتے ،اب بھی کامیابی حاصل کریگی، محمد یوسف خان

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) واپڈا میں سی بی اے یونین کی تشکیل کیلئے چھٹا ریفرنڈم 2 فروری 2017ء کو ہوگاجس کااعلان این آئی آر سی کی طرف سے کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ریفرنڈم میںسی بی اے کی تشکیل کیلئے مختلف لیبر یونینوں کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار ملازمین اپنا ووٹ استعمال کرینگے، واپڈا کے اندر پہلے پانچ ریفرنڈم واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین جیت چکی ہے، واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات محمد یوسف خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین نے اپنی شاندارکارکردگی اور مزدور دورستی کی بنیاد پر پہلے پانچ ریفرنڈم جیتے ہیں اور اب بھی دو فروری کو قائد خورشید احمد کی قیادت میں چھٹے ریفرنڈم میں واضح اکثریت سے کامیابی حاصل کریگی، انہوں نے کہا کہ مدمقابل پیغام اور اخوت یونین کے آنے کی امید ہے،انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین مکمل طور پر واپڈا ملازمین کی یونین ہے جبکہ مدمقابل دونوں یونیزمیں واپڈا سے ہٹ کر بیرونی لوگوں کی قیادت ہے جن کی واپڈا کے مزدوروں کیلئے کوئی خدمات یا کارکردگی نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہائیڈرو یونین نے کبھی سیاسی جماعتوں اور سیاسی لوگوں کو اپنی یونین کی سرگرمیوں میں مداخلت کی اجازت نہیں دی، ہر حکومت اور اتھارٹی سے مثبت اور تعمیری مذاکرات کر کے مزدوروں اور ملازمین کو مراعات دلوائی ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :