فوج اور ایف سی نے برفباری سے بند ہونیوالی لواری ٹنل اور تین سڑکیںکھول دیں، آئی ایس پی آر

ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ ، سبی، زیارت، پشین، لورالائی، قلات اور خضدار میں کرائسز مینجمنٹ سنٹر قائم کردیئے آرمی کی طرف سے عوام کی معاونت ،کوآرڈنیشن کیلئے پاناکوٹ مالاکنڈ ڈویژن میں کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا

اتوار 15 جنوری 2017 15:00

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) آئی ایس پی آر کے مطابق چترال اور بلوچستان میں شدید برفباری کی وجہ سے سڑکیں ٹریفک کیلئے بند ہوگئی تھیں، فوج اور ایف سی کے اہلکاروں کو برف صاف کرنے اور ٹریفک بحال کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی ،گزشتہ رات چترال میں لواری ٹنل اور تین سڑکیں کوئٹہ تا کراچی (این ایچ ڈبلیو 25)،کوئٹہ تا سکھر (این ایچ ڈبلیو 65) اور تفتان تا کوئٹہ(این ایچ ڈبلیو40)کھول دی گئی ہیں ، ایف سی بلوچستان نے کوئٹہ ، سبی، زیارت، پشین، لورالائی، قلات اور خضدار میں کرائسز مینجمنٹ سنٹر قائم کردیئے ہیں جبکہ آرمی کی طرف سے عوام کی معاونت اور کوآرڈنیشن کیلئے پاناکوٹ مالاکنڈ ڈویژن میں کیمپ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔