سری لنکا کا زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ

اتوار 15 جنوری 2017 14:50

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) سری لنکا نے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے رواں سال 1.5 ارب ڈالر کے بانڈز جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

سرکاری ترجمان گیانتھا کرونا ٹیلیکا نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ حکومت نے رواں سال کے دوران مقامی مارکیٹ میں 1.5 ارب ڈالر کے ڈالر بانڈز جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کیکابینہ نے منظوری دے دی ہے،منصوبے کا مقصد غیر ملکی زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کو مستحکم بنانا ہے۔

پروگرام کے تحت ملکی بینکوں اور مقامی سرمایہ کاروں کو بانڈز کی پیشکش کی جائے گی۔ماہرین کے مطابق سری لنکن حکومت نے ڈالر بانڈز کے اجراء کا فیصلہ آئی ایم ایف کی حالیہ رپورٹ کے بعد کیا جس میں کہا گیا تھا کہ زر مبادلہ کے موجودہ ذخائر ملکی ضروریات کیلئے ناکافی ہیں۔

متعلقہ عنوان :