شوبز نیوز*

لندسے لوہن کاانسٹا گرام اکائونٹ پر ’’السلام علیکم‘‘ لکھ دیا لوہن نے اپنی زندگی کے باب کا نیا آغاز ممکنہ طور پر بطور مسلمان کر دیا،کافی عرصہ سے اسلام کا مطالعہ کررہی ہیں،رپورٹ

اتوار 15 جنوری 2017 14:20

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) ہالی وڈ ادکارہ لندسے لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکائونٹ پر ’’السلام علیکم‘‘ لکھا ہے، انہوں نے اپنی تمام پرانی پوسٹس کو بھی ڈیلیٹ کر دیا ہے۔لوہن نے اپنے انسٹا گرام کے اکائونٹ سے پرانی تصاویر کو ہٹا دیا ہے، اس نئی صورت حال کے حوالے سے ان کے بارے میں لوگوں کا خیال ہے کہ انہوں نے اپنی زندگی کے باب کا نیا آغاز ممکنہ طور پر بطور مسلمان کیا ہے۔

(جاری ہے)

چند سالوں سے لندسے لوہن کے حوالے سے اس بات کا تذکرہ کیا جارہا تھا کہ وہ اسلام میں دلچسپی ظاہر کر رہی ہیں، جبکہ اپریل 2016ء میں یہ خبر بھی منظر عام پر آئی تھی کہ لوہن اسلام کا مطالعہ کر رہی ہیںاور انہیں قرآن مجید کے نسخے کو لے جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا، بعد میں خود لوہن نے اس بات کی تصدیق کی تھی۔اکتوبر 2016ء میں انہوں نے ترکی میں ایک شامی مہاجر کی جانب سے بطور تحفہ دیا گیا ہیڈ اسکارف سر پر باندھ کر سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کی تھی۔ڈیلی میل کی تازہ رپورٹ کے مطابق30 سالہ اداکارہ حال ہی میں مشرق وسطیٰ کی ثقافت کے مطالعے کیلئے دبئی منتقل ہوئی تھیں اور وہاں وہ اپنا پروڈکشن ہائوس بھی کھولنے والی ہیں۔

متعلقہ عنوان :