چین، آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا،چھ افرادہلاک

حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی ، فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پالیا

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر سڑک پر کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افرا ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین کے صوبے گوانگ ژونگ کے ایکسپریس وے پر آئل ٹینکر ٹریفک میں پھنسی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 6 افراد موقع پر ہی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔مقامی میڈیا کے مطابق ایکسپریس وے پر ہونے والے حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملے نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد قابو پایا۔

متعلقہ عنوان :