برطانیہ میں ’’سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 26 جنوری تک درخواستیں طلب

اتوار 15 جنوری 2017 14:10

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) پاکستان میں تجارت کے ترقیاتی ادارے ( ٹی ڈی اے پی) نے لندن ‘ برطانیہ میں منعقد ہونے والی تین روزہ ’’سیفٹی اینڈ ہیلتھ ایکسپو‘‘ میں شرکت کے لئے 26 جنوری 2017ء تک درخواستیں طلب کی ہیں۔

(جاری ہے)

اتھارٹی کی جاری تفصیلات کے مطابق عالمی تجارتی نمائش میں سیفٹی اینڈ ہیلتھ ‘ سائٹ سیفٹی اور فائر اینڈ ریسکیو کے حوالے سے مصنوعات تیار و برآمد کرنے والے ادارے شرکت کے ذریعے اپنی برآمدات کو فروغ دے سکیں گے۔ عالمی تجارتی نمائش کا آغاز 20جون جبکہ اختتام 22 جون 2017ء کو ہوگا جس میں شرکت کے حوالے سے مزید تفصیلات ادارے کی ویب سائٹ سے بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :