اداکار راشد محمود کی چھوٹی بہن کے انتقال پر شوبز حلقوں کا اظہار افسوس

اتوار 15 جنوری 2017 14:00

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) نامور ٹی وی اداکار راشد محمود کی چھوٹی بہن کے انتقال پر شوبز حلقوں نے ان سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعاکی ہے۔

(جاری ہے)

اداکار راشد محمود کی چھوٹی بہن 14جنوری کو لاہور میں انتقال کر گئی تھیں جس کی وجہ سے راشد محمود ہدایت کار سید نور کی اہلیہ رخسانہ نور کی نماز جنازہ میں شرکت بھی نہیں کر سکے۔ راشد محمود کی بہن کوٹائون شپ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :