شارجہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 2016 ء کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ مسافر آئے، حکام

اتوار 15 جنوری 2017 14:00

شارجہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) شارجہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر 2016 ء کے دوران ایک کروڑ 10 لاکھ مسافر آئے ۔ اتوار کو ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق 2015 میں مسافروں کی یہی تعداد ایک کروڑ تھی اس طرح گذشتہ سال شارجہ انٹرنیشنل ائر پورٹ پر آنے والے مسافروں کی تعداد میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شارجہ انٹر نیشنل ائر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین علی سالم المدفا نے کہا ہے کہ ہم اس ائرپورٹ کے مسافروں کی تعداد میںاٖضافہ کے مطابق مزید ترقیاتی کام کر رہے ہیں اور اس ائر پورٹ پر فضائی مسافروں کی تعداد میںاضافہ ہمارے لئے بڑی خوشی کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس ائر پورٹ پر فضائی مسافروں کی تعداد میںاضافہ کے پیش نظر 6 مزید گیٹ بنائے گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :