امریکا میں سعودی طالب علم کے قاتل کے خلاف فردِ جرم عائد

�الہ کیولن ایم اوسبرن نے 30 اکتوبر کو سعودی طالب علم کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا

اتوار 15 جنوری 2017 13:40

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) امریکا میں سعودی طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابقمریکا میں سعودی طالب علم کے قتل میں ملوث ملزم کے خلاف فرد جرم عائد کر دی گئی ہے ۔27سالہ قاتل کیولن ایم اوسبرن نے 30 اکتوبر 2016 کو ریاست ویسکونسن کے علاقے میمنومونی میں سعودی طالب علم حسین سعید النہدی کو وسکونسن اسٹاٹ یونیورسٹی کے کیمپس کی حدود میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

مقتول اس جامعہ میں 2015 سے زیر تعلیم تھا اور وہ کاروباری انتظام میں اعلی تعلیم حاصل کررہا تھا۔ڈن کانٹی سرکٹ کورٹ میں دائرکردہ فوجداری درخواست کے مطابق اوسبرن کے خلاف ماضی میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

وہ گھریلو تشدد میں ملوث رہا تھا اور عدالتی احکامات کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس نے چوبیس سالہ النہدی کو جائے وقوعہ پربے ہوشی کی حالت میں پڑے پایا تھا۔ اس کے منھ اور ناک سے خون بہ رہا تھا۔ قتل کے اس واقعے کے محرکات کا ابھی تک پتا نہیں چل سکا ہے۔ تاہم قاتل اوسبرن نے اعتراف کیا ہے کہ اس کی لڑائی سے قبل النہدی سے توتکار بھی ہوئی تھی۔بہت سے لوگوں نے اس واقعے کو نسل پرستی کا شاخسانہ قرار دیا تھا لیکن اوسبرن کا کہنا ہے کہ لڑائی کسی کی نسل کی وجہ سے نہیں ہوئی تھی۔ تاہم اس نے کسی وکیل کی موجودگی کے بغیر مزید کچھ کہنے سے گریز کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :