عراق میں 3بم دھماکوں میں 21افراد ہلاک، 46زخمی

اتوار 15 جنوری 2017 13:40

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) عراق میں 3بم دھماکوں میں 21افراد ہلاک اور 46زخمی ہوگئے ۔پہلا حملہ خالص ٹائون میں کیا گیا جہاں ایک چیک پوائنٹ کے قریب کار بم دھماکہ کیا گیا جس کے نتیجے میں9افراد ہلاک اور20زخمی ہوگئے ۔ دارالحکومت بغداد کے مرکز میں بم دھماکے میں 6 افراد ہلاک اور 13زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ حملہ بغداد کے مرکزی علاقے کارادا کی سوڈان شاہراہ پر واقع ایک نائٹ کلب پر بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ کیا گیا ۔

تیسر ادھماکہ بھی بغداد میں ایک ریسٹورنٹ کے قریب کیا گیا جس میں 6افراد ہلاک اور 13زخمی ہوگئے ۔کسی بھی گروپ نے دھماکوں خیز ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم عراقی حکام کے مطابق مذکورہ حملے کے پیچھے داعش سے منسلک دہشت گرد گروپوں کا ہاتھ ہے۔واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں بغداد میں ایک تواتر سے تشدد کے واقعات اور بم حملوں کو نشانہ بن رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :