جنوبی افریقہ کا فوٹوجرنلسٹ شام میں اغوا

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) شام میں امدادی تنظیم کیلئے کام کرنے والا جنوبی افریقی صحافی اغوا ہو گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گفٹ آف دا گِورز نامی امدادی ادارے کا کہنا ہے کہ شیراز محمد نامی اس فوٹو جرنلسٹ کو ترک سرحد کے قریب واقع شامی صوبے ادلب سے اغوا کیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ شیراز محمد کو اس وقت اغوا کیا گیا، جب وہ دو اور افراد کے ہمراہ شام سے واپس ترکی جا رہا تھا۔ شیراز محمد کے ساتھ اغوا کیے گئے دیگر دو افراد کو تو بعد میں رہا کر دیا گیا، مگر جنوبی افریقہ کا شہری شیراز محمد اب بھی اغواکاروں کے قبضے میں ہے۔

متعلقہ عنوان :