روس میں مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا

اتوار 15 جنوری 2017 13:10

ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) روسی کے دارالحکومت ماسکو کے ایئر پورٹ سے اڑنے والا مسافر طیارہ فضا میں آسمانی بجلی کی زد میں آ گیا۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ماسکو سے سوچی جانے والے مسافر طیارے کے ساتھ یہ واقعہ پیش آیا ،آسمانی بجلی ٹکرانے کے واقعے میں طیارہ محفوظ رہا اور سوچی ایئر پورٹ پر باحفاظت لینڈ کرگیا ۔ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد طیارے کو تکنیکی جانچ کیلئے بھیج دیا گیا۔آسمانی بجلی ٹکرانے کی ویڈیو زمین سے ایک کیمرے سے قید کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :