بحیر ہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹ گئی، 8 افراد ہلاک،80 سے زائد لاپتہ

تارکین وطن کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری

اتوار 15 جنوری 2017 12:50

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جنوری2017ء) بحیرہ روم میں تارکین وطن کی کشتی الٹ جانے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ ہو گئے۔ تارکین وطن کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ حکام کے مطا بق کشتی الٹنے کا واقعہ اٹلی اور لیبیا کے درمیان بحیرہ روم میں پیش آیا۔ تارکین وطن کو بچانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اطالوی کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ 8 افراد کی لاشیں ملی ہیں جبکہ 4 افراد کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 80 سے زائد افراد تاحال سمندر کی موجوں کے رحم وکرم پر ہیں۔ جن کو بچانے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ریسکیو آصپریشن میں بحری جہازوں سمیت فضائی مدد بھی لی جا رہی ہے۔ یاد رہے گزشتہ برس 5 ہزار سے زائد تارکین وطن سمندر کی نذر ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :