کراچی : کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کا جینا حرام کردیا

اتوار 15 جنوری 2017 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) کراچی میں بارش سے موسم تو سہانا ہوا مگر کے الیکٹرک کی ناقص کارکردگی نے شہریوں کا جینا حرام کردیا۔ کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی جمعہ کی رات سے معطل ہے ۔تفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک شہر میں بجلی کے بحران پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہے، دو روز کی بارش نے ادارے کے تمام بلند و بانگ دعوئوں کو بہادیاہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شہر بھر میں اب بھی 150 سے زائد فیڈر بند ہیں۔ناظم آباد ،نارتھ ناظم آباد ، گلشن اقبال ، گلستان جوہر، کورنگی ،لانڈھی ، شاہ فیصل کالونی ، ملیر ، نارتھ کراچی سرجانی ٹائون ، بلدیہ ٹائون ، کیماڑی میں بجلی کی فراہمی کئی گھنٹوں جبکہ بعض علاقوں میں جمعہ کی رات سے ہی بجلی کی فراہمی معطل ہے۔90 سے زائد کیبل فالٹس اور تار ٹوٹ کر گرنے کی متعدد شکایات کو بھی حل نہیں کیا جاسکاہے۔مرکزی کمپلینٹ سیل 118 پر ہزاروں شکایات موصول ہورہی ہیں مگر اس کے باوجود حالات جوں کے توں ہیں۔

متعلقہ عنوان :