استنبول نائٹ کلب پر حملہ کرنے والا بیوی،بیٹی کو چھوڑ کر فرار ہوگیا

حملے سے تعلق کے الزام میںا یغور نسل کے دو چینی باشندوں کو بھی گرفتار کر لیاگیا،پولیس

اتوار 15 جنوری 2017 12:20

استنبول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2017ء) ترکی میں حکام نے استنبول میں نئے سال کی پہلی رات ایک نائٹ کلب پر حملے سے تعلق کے الزام میںا یغور نسل کے دو چینی باشندوں کو گرفتار کر لیا ۔ترک روزنامے نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ رینا نائٹ کلب پر فائرنگ کے بعد حملہ آور استنبول میں کرائے پر لیے گئے اپنے گھر میں گیا تھا۔

(جاری ہے)

وہاں سے وہ اپنے بیٹے کو لے کر چلتا بنا تھا اور اپنی بیوی اور اٹھارہ ماہ کی بیٹی کو وہیں چھوڑ گیا تھا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ پولیس نے ابو محمد حراسانی نامی اس حملہ آور کی بیوی کو 11 جنوری کو تفتیش کے لیے گرفتار کر لیا تھا۔اس کا کہنا تھا کہ اس کو اپنے خاوند کے داعش سے تعلق یا اس کی حملے کی سازش کے بارے میں کوئی علم نہیں تھا۔وہ حملے کی رات گھر آیا تھا اور اپنے چار سالہ بیٹے کو ساتھ لے کر اس کو خدا حافظ کہہ گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :