اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

پٹرول کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 جنوری 2017 11:59

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15جنوری۔2017ء) اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے نئے سال کے پہلے مہینے میں 15 روز بعد پیٹرولیم قیمتوں میں اضافے کی تجویز دی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے80 پیسے فی لیٹر اضافے، ہائی اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 4 روپےفی لیٹراضافے کی سفارش کی ہے ۔ جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 14روپے فی لیٹر اضافے، لواسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قیمتوں میں اضافے کاحتمی فیصلہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار آج شام کریں گے۔

متعلقہ عنوان :