واشنگٹن میں ٹرمپ کے خلاف مظاہرہ

اتوار 15 جنوری 2017 11:00

واشنگٹن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) نسانی حقوق کے سرگرم کارکنوں نے ہفتے کے روز سے دارالحکومت واشنگٹن میں ایک ہفتے تک جاری رہنے والے مظاہرے شروع کر دیے ہیں۔ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب سے پہلے شروع کیے جانے والے ان مظاہروں میں سرگرم کارکنوں کا ہدف آنے والی امریکی انتظامیہ پر یہ زور دینا ہے کہ وہ انصاف اور مساوات کے لیے کام کرے۔

(جاری ہے)

انسانی حقوق کے ایک سرگرم راہنما الفرڈ شارپٹن جو نیئر کی قیادت میں ہزاروں مظاہرین نیشدید سردی اور بارش میں نیشنل مال سے مارٹن لوتھر کنگ جونیئر کی یادگار تک دو میل کے راستے پر مارچ کیا اور ' انصاف نہیں تو امن بھی نہیں' کے نعرے لگائے۔مظاہرے کے قائدین نے کہا کہ وہ انصاف اور مساوات کے حصول کے لیے اپنی جنگ جاری رکھیں گے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ وہ صدر اوباما کے صحت کی دیکھ بھال کے پروگرام 'اوباما کیئر' کی حمایت کرتے ہیں جسے ٹرمپ ختم کرنے کا عندیہ دے چکے ہیں۔تقریباً 30 گروپس اور تنظیموں نے ٹرمپ مخالف مظاہروں کا اجازت نامہ حاصل کیا ہے۔ یہ مظاہرے ٹرمپ کی حلف برداری سے پہلے، حلف برداری کے موقع پر اور اس کے بعد ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :