امریکا میں سعودی طالب علم کے قاتل کے خلاف فردِ جٴْرم

اتوار 15 جنوری 2017 10:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) امریکا میں حکام نے ایک سعودی طالب علم کے قتل میں ملوّث ملزم کے خلاف فرد جرم عاید کر دی ہے۔ستائیس سالہ قاتل کیولن ایم اوسبرن نے 30 اکتوبر 2016ء کو ریاست ویسکونسن کے علاقے میمنومونی میں سعودی طالب علم حسین سعید النہدی کو وسکونسن اسٹاؤٹ یونیورسٹی کے کیمپس کی حدود میں تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔

(جاری ہے)

مقتول اس جامعہ میں 2015ء سے زیر تعلیم تھا اور وہ کاروباری انتظام میں اعلیٰ تعلیم حاصل کررہا تھا۔ڈن کاؤنٹی سرکٹ کورٹ میں دائرکردہ فوجداری درخواست کے مطابق اوسبرن کے خلاف ماضی میں مختلف مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوّث ہونے کے الزام میں فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ وہ گھریلو تشدد میں ملوّث رہا تھا اور عدالتی احکامات کی پاسداری کرنے میں ناکام رہا تھا۔

متعلقہ عنوان :