ٹرمپ کا روس کے خلاف پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ

اتوار 15 جنوری 2017 09:50

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2017ء) امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔امریکہ کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اخبار وال اسٹریٹ کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ، موجودہ صدر بارک اوباما نے دسمبر 2016 کے اواخر میں روس کے خلاف جو پابندیاں وضع کی ہیں انہیں وہ ختم کردیں گے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگر روس نے ، بقول ان کے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کی مدد کی تو اس بات کا امکان ہے اس کے خلاف عائد تمام پابندیاں ختم کردی جائیں۔امریکی صدر بارک اوباما نے گزشتہ سال دسمبر میں 5روسی اداروں اور چھے اعلی عہدیداروں کے خلاف پابندیاں عائد کردی تھیں جبکہ 35سفارت کاروں کو امریکہ کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کے الزام میں بے دخل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :