کراچی میں تخر یب کاروں کا نیا نیٹ ورک آشکار، بیرون ملک روابط کا انکشاف

لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سے 5 دہشت گرد گرفتار، اسلحہ اور بارود برآمد

اتوار 15 جنوری 2017 00:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 جنوری2017ء) شہر قائد میں کام کرنے والے دہشتگردوں کے نئے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا ہے۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے مطابق حساس ادارے کے اہلکاروں نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے اور لانڈھی، کورنگی اور گلشن اقبال سے 5 دہشتگرد گرفتار کر لئے۔

(جاری ہے)

سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشتگرد بیرون ملک ساتھی دہشتگردوں سے رابطے میں ہیں۔دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشتگردوں کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق، گرفتار دہشتگرد پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔