سپیکر قومی اسمبلی کی مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دولت مشترکہ کے ممالک سے مدد کی اپیل

اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہوسکتی ہے ،مظلوم کشمیری اپنے مستقبل کے تعین کا حق مانگ رہے ہیں انکو حق دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور اس سے پورے جنوبی ایشیا میں امن آئے گا سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا دولت مشترکہ کے ممالک کی سپیکرز کانفرنس سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:31

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے دولت مشترکہ کے ممالک سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلہ کشمیر کے حل میں پیش رفت ہوسکتی ہے ،مظلوم کشمیری اپنے مستقبل کے تعین کا حق مانگ رہے ہیں انکو حق دلانا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے اور اس سے پورے جنوبی ایشیا میں امن آئے گا ۔

وہ ہفتہ کو دولت مشترکہ کے ممالک کی سپیکرز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کاحل جنوبی ایشیا میں امن کی ضمانت ہے،اقوام متحدہ کی قراردادوں سے مسئلے کے حل میں پیش رفت ہوسکتی ہے ،دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششیں ضروری ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کشمیر علاقائی نہیں عالمی مسئلہ ہے اور دنیا اس کے حل میں موثر کردارادا کرے ،مظلوم کشمیری اپنے مستقبل کے تعین کا حق مانگ رہے ہیں ان کو حق دلانا عالمی برداری کی ذمہ داری ہے ۔سردارایازصادق نے کہا کہ نہتے کشمیریوں کو بدترین ریاستی دہشتگردی کانشانہ بنایا جا رہا ہے اور بھارت نوشتہ دیوار پڑھنے کو تیار نہیں ہے ،ہم بھارت سے بامقصد مذاکرات چاہتے ہیں ۔