پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کر دئیے

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) پنجاب سروس ٹربیونل نے احکامات کی خلاف ورزی پر سیکرٹری آبپاشی پنجاب کو توہین عدالت کے شوکاز نوٹس جاری کر دئیے،،ٹربیونل نے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو سیکرٹری آبپاشی کے خلاف محکمہ کاروائی کا بھی حکم دے دیا۔پنجاب سروس ٹربیونل کے جج جوادالحسن نے کیس کی سماعت کی۔

عدالتی حکم کے باوجود درخواست گزار چیف انجینئیر راو ارشاد علی کے خلاف ہونے والی محکمانہ انکوائری کا اصل ریکارڈ پیش نہ کرنے اور محکمہ کے وکیل کی جانب سے غلط بیانی کرنے پر ٹربیونل نے سیکرٹری آبپاشی کوتوہین عدالت کے دوبارہ شوکاز نوٹس جاری کر دئیے۔ٹربیونل نے کہا کہ اگر سیکرٹری آبپاشی نے آئندہ سماعت پر ریکارڈپیش نہ کیاتو اس کی تنخواہ قرق کر لی جائے گی۔

(جاری ہے)

عدالت نے احکامات نظر اندااز کرنے اور عدالتی عمل میں مداخلت کرنے پروفاقی سیکرٹری اسٹیبلیشمنٹ اور چیف سیکرٹری پنجاب کو سیکرٹری آبپاشی کے خلاف محکمہ کاروائی کا بھی حکم دے دیا۔عدالت نے سیکرٹری آبپاشی کو آئندہ سماعت پرانکوائری کے ریکارڈ سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا،،عدالت نے سیکرٹری آبپاشی سے شوکاز نوٹس کا تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت یکم مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :