وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں حسن قرأت و نعت خوانی اور انگلش تقریری مقابلوں کا انعقا د

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:41

خانیوال ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیر اعلیٰ پنجاب پروگرام کے تحت گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین خانیوال میں حسن قرأت و نعت خوانی اور انگلش تقریری مقابلوں کا انعقا د کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل پروفیسر زینب مسعود نے کی ۔حسن قرأت کے مقابلے میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج خانیوال کی طالبہ نعیم النسا‘دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج میاں چنوں کی طالبہ شہناز اشرف اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ کامر س کالج خانیوال کی طالبہ نوید سحر نے حاصل کی اسی طرح نعت خوانی کے مقابلے میں گورنمنٹ ڈگری کالج خانیوال برائے خواتین کی نعیم النساء‘دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج جہانیاں کی نشرح حسین اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ڈگری کالج جہانیاں کی طالبہ ثناء ظفر نے حاصل کی اسی طرح انگلش تقریری مقابلے میں انٹر سطح پر پہلی پوزیشن پنجاب کالج خانیوال کی طالبہ زیرک وسیم ‘گورنمنٹ ڈگری کالج خواتین خانیوال کی طالبہ نمرہ سجاد نے دوسری اور گورنمنٹ ڈگری کالج جہانیاں کی میمونہ سردار نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور ڈگری سطح پر گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین کی طالبہ کشف دھول نے پہلی ‘دوسری پوزیشن گورنمنٹ کالج میاں چنوں کی طالبہ نمرہ ارشد اور گورنمنٹ ڈگری کالج کبیروالا کی طالبہ سیویرا نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔

(جاری ہے)

پوسٹ گریجوایٹ سطح پر پہلی پوزیشن فائزہ بتول گورنمنٹ خواتین کالج خانیوال ‘دوسری پوزیشن ردا احتر گورنمنٹ کالج فار بوائز خانیوال اور گورنمنٹ خواتین کالج خانیوال کی طالبہ سید شہر بانو نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔۔حسن قرأت و نعت خوانی کی نظامت کے فرائض پروفیسر یاسمین اقبال اور انگلش تقریری مقابلے کی نظامت کے فرائض پروفیسر حمیرا نعیم نے سرانجام دئیے ۔

سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفسیر رضیہ رحمان نے سرانجام دئیے ۔حسن قرأت و نعت خوانی کے منصفین مولانا قاری احسان اللہ‘مولانا قاری محمد حنیف اور قاری ممتاز احمد جبکہ انگلش تقریری مقابلے کے منصفین مسرز مہوش خان ‘عین الطلعت اور عنبرین محمود تھیں،پرنسپل پروفیسر زینب مسعود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان مقابلہ جات کا مقصد طالبات میں آگے بڑھنے کی صلاحیت پید ا کرنے کیساتھ ساتھ ان میں تعلیمی رحجان پید اکرنا ہے تاکہ وہ پڑھ لکھ کر بہترین معاشرے کی تشیل میں اپنا اہم کردار ادا کرسکیں ۔

متعلقہ عنوان :