فرنٹ ڈیسک پنجاب کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کے لیے تحفہ ہے،ڈی پی او

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:41

خانیوال ۔14 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہانزیب نذیر خان نے کہا ہے کہ فرنٹ ڈیسک پنجاب کے عوام کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کا عوام کے لیے تحفہ ہے ۔انہو ںان خیالات کا اظہار اپنے کانفرنس روم میں صحافیوں ‘جوڈیشنل افسران ‘وکلاء اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کو فرنٹ ڈیسک سسٹم سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کیا ۔

ڈی پی ا و نے کہاکہ فرنٹ ڈیسک سسٹم آئی جی پنجاب کی سربراہی میں پایا تکمیل کو پہنچا ہے جس سے پنجاب بھر کے تمام تھانے کمپیوٹرکے ذریعے سنٹرل سسٹم کا حصہ بن گئے ہیں حکومت پنجاب کی یہ کوشش پولیس کے فرسودہ نظام کو بہتری کی جانب لے جانے کا ایک بڑا قدم ہے مذکورہ نظام کو تجرباتی نقطہ نگاہ سے شروع کردیا گیا ہے اب اسے کامیاب بنانا عوام اور میڈیا کی ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

انہو ںنے کہاکہ مذکورہ نظام کے تحت تھانوںسے روز نامچے کمپیوٹرائزڈ ہوجائینگے اور کم وبیش تمام تھانوں میں تین شفٹو ں میں عملہ فرنٹ ڈیسک پر موجود رہیگا ۔انہوں نے اس موقع پر شرکاء کو فرنٹ ڈیسک کیساتھ ساتھ دیگر پولیس سسٹم میں تبدیلیوں کے بارے بھی آگاہ کیا ۔انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشن ریکاڈر منیجمینٹ سسٹم نادرہ کیساتھ انٹر لنک ہے جس کے باقاعدہ اجراء سے جرائم میں خاطر حواہ کمی آئیگی ۔انہو ں نے مزیدبتایاکہ مذکورہ نظام کے تحت اینٹی کار لفٹنگ سیل‘ کریمنل انڈکس کارڈ ‘بائیو مٹرک سسٹم اور بیٹ بکس کو آن لائن کردیا گیا ہے اب نئے خودکار نظام کے تحت ناصرف کرایہ داروں کا اندراج بلکہ ہوٹل ‘سرائے میں رہنے والو ںکا ریکارڈ بھی کمپوٹرائز ہوگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :