حکومت پنجاب فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ، ماریہ گلریز

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:36

ڈی جی خان۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) حکومت پنجاب فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہی ہے ․ صوبہ بھر میں فنکاروں ، ادیبوں ، شعرا اور آرٹس اینڈ کلچر کے شعبہ سے منسلک افراد سے ملاقات کر کے قابل عمل تجاویز طلب کی جا رہی ہیں تاکہ اس شعبہ کو مزید ترقی دی جاسکے۔ یہ بات کنسلٹنٹ انفارمیشن کلچر ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب ماریہ گلریز نے آرٹس کونسل ڈیرہ غازیخان میں معروف شعراء کرام ، ادیب اور فن سے منسلک افراد کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ضلع ڈیرہ غازیخان علم وادب کے حوالے سے زرخیز خطہ ہے او ران کی کوشش ہوگی کہ سفارشات کے ذریعے زیادہ سے سہولیات فراہم کی جائیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈی جی خان آرٹس کونسل محمد اسداللہ شہزاد نے کہاکہ آرٹس کونسل کا پلیٹ فارم فن اور ثقافت کے فروغ کیلئے موجود ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ وسائل فراہم کر کے مقامی ثقافت کو فروغ دیاجائے۔مشاورتی اجلاس سے معروف شعرائے کرام عزیز شاہد ، محبوب جھنگوی ، ڈاکٹر صابرہ شاہین ، فنکاروں کی نمائندگی کرتے ہوئے احسان قادر پتافی ، آفتاب ہاشمی، حبیب امجد ، فوک سنگر عابد لودھی ،شیخ اسماعیل اور دیگر نے علاقائی مسائل اور فلاح و بہبود کے حوالے سے تجاویز پیش کیں ۔

متعلقہ عنوان :