حکومت پنجاب کی طرف سے ڈیرہ غازیخان کی مانیٹرنگ فورس میں 125سی سی موٹر سائیکلیں تقسیم

ہفتہ 14 جنوری 2017 22:36

ڈی جی خان ۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) رکن قومی اسمبلی سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے کہا ہے کہ حکومت شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے ․ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ اساتذہ سمیت شعبہ سے منسلک تمام افراد کو ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے نوجوان نسل کی بہتر کردار سازی کرنا ہو گی ۔ انہوںنے ان خیالات کااظہار حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع ڈیرہ غازیخان کی مانیٹرنگ فورس میں 125سی سی موٹر سائیکل تقسیم کرنے کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ایم ای ایز تعلیمی اداروں کے دورہ کے دوران بچوں کے لباس اور صفائی ستھرائی پر بھی توجہ دیں، اس سلسلے میں کلاس میں موجود اساتذہ کو بھی قائل کرنے کی ضرورت ہے۔ سردار امجد فاروق خان کھوسہ نے کہاکہ بہتر تعلیم و تربیت سے ملک کا مستقبل سنوارا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر غلام یاسین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی طرف سے 30موٹر سائیکل فراہم کر دیئے گئے ہیں اور ہر ایم ای اے کو نئی موٹر سائیکل دی جائے گی۔

چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی عبدالغفور لنگاہ ، ڈی ای او سکینڈری شوکت علی شیروانی او ردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مانیٹرنگ فورس کی وجہ سے شعبہ تعلیم سمیت سرکاری محکموں کی کارکردگی بہتر کرنے میں مدد ملی ہے۔ اساتذہ ، طلبائوطالبات کی حاضری سمیت ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل ترجیحات میں شامل ہے ۔ اس موقع پر ضلع ڈیرہ غازیخان کے مانیٹرنگ فورس کے ملازمین میں موٹر سائیکل تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :