سینیٹر مشاہد اللہ خان گورنر سندھ کے عہدے کیلئے مضبو ط امیدوار ہیں: نجی ٹی وی چینل

muhammad ali محمد علی ہفتہ 14 جنوری 2017 22:26

سینیٹر مشاہد اللہ خان گورنر سندھ کے عہدے کیلئے مضبو ط امیدوار ہیں: نجی ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جنوری2017ء) سینیٹر مشاہد اللہ خان گورنر سندھ کے عہدے کیلئے مضبو ط امیدوار کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کے انتقال کے بعد نئے گورنر سندھ کیلئے وفاقی حکومت کی جانب سے کئی ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ گورنر سندھ کے عہدے کیلئے سینیٹر مشاہد اللہ خان مضبوط ترین امیدوار ہیں۔ نئے گورنر سندھ کے نام کا اعلان جلد کر دیے جانے کا امکان ہے۔