قبضہ گروپوں کو ریلوے کی قیمتی زمین ہڑپ کرنے نہیں دیں گے‘ پاکستان ریلویز اپنے ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی ،تعمیر نوکے ایک بڑے منصوبے کا آغاز کرچکاہے‘ بہاولپور اور رائے ونڈ کے ریلوے اسٹیشنوں کی تعمیر نو کا کام شروع ہوچکا ،گوجرانوالہ کے پرانے ریلوے اسٹیشن کوبھی بھوت بنگلہ نہیں بننے دیا جائے گا
وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا اجلاس سے خطاب
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:59
(جاری ہے)
انہوں نے حکام کو ہدایت کی کہ فیصل آباد کے ریلوے اسٹیشن کو بھی اس فہرست میں شامل کیا جائے۔
اس موقع پر ریلوے اسٹیشنوں کی بحالی ، وقت اور تعمیر نو کے منصوبے کے منیجنگ ڈائریکٹر فرخ تیمور غلزی نے اپنی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔وزیر ریلویزخواجہ سعد رفیق نے کہا کہ افسروں میں ایمانداری کے ساتھ ساتھ کام کی رفتار میں تیزی لانا، ریلوے کی آمدن بڑھانے کے لیے پروفیشنل اپروچ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔خواجہ سعد رفیق نے ہدایت کی کہ15مارچ تک 10جلی ہوئی کوچز جن میں 3اے سی بزنس اور 7لوئر اے سی کوچز شامل ہیں کو اپ گریڈ کرکے ریلوے کے بیٹرے میں شامل کیا جائے تا کہ مسافروں کو سہولیات کے ساتھ کوچزکی فراہمی ممکن ہوسکے۔ انہوں نے ٹرمینل فیسیلٹی اور ڈرائی پورٹس اپ گریڈیشن کے منصوبے میں شامل بادامی باغ ، مغلپورہ ، اذا خیل پر کام کی رفتار تیزکر کے جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرریلویز خواجہ سعد رفیق نے ریلوے کے سینئر سول انجینئرز پر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جو 15روز کے اندر ریلوے سسٹم میں ٹریک کی دیکھ بھال کے لیے آوٹ سورسنگ کرنے کے حوالے سے تجاویزتیار کرکے پیش کریگی۔ اجلاس میں چیئر پر سن ریلویز مسز پروین آغا، چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد جاوید انور ، مشیر ریلویز انجم پرویز، ممبر فنانس غلام مصطفی ، ایڈیشنل جنرل منیجر ٹریفک مقصودالنبی، ایڈیشنل جنرل منیجر انفراسٹرکچرہمایوں رشید،ڈائریکٹر پلاننگ مظہر علی شاہ،ڈی آئی جی ریلویز شارق جمال، چیف انجینئر اوپن لائن بشارت وحید کے علاوہ ریلوے کے سنیئر افسران اور پراجیکٹ ڈائریکٹرز صاحبان نے شرکت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.