ہم نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں جتنے ترقیا تی منصوبے پا یہ تکمیل تک پہنچائے ہیں ان کی کسی بھی دور میں مثال نہیں ملتی ‘ دیہا تو ں ، شہری آ با دیو ں میں سوئی گیس ، بجلی ، سٹر کیں ، سولنگ ، نالیو ں کی تعمیر ، واٹر سپلا ئی کی فراہمی اور ایم اے کلاسز کا اجرا ء اور سول ہسپتال گوجرہ میں ادویا ت کی مفت فراہمی ہماری خدما ت کا منہ بولتا ثبوت ہیں

چیئرمین پا کستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑا ئچ ‘بلال اصغر وڑائچ اور چوہدری اکبر علی وڑائچ کا جلسہ عام سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:50

گوجرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) چیئرمین پا کستان نیشنل مسلم لیگ چوہدری امجد علی وڑا ئچ ، رکن پنجاب اسمبلی چو ہدری بلال اصغر وڑائچ اور امیدوار صوبا ئی اسمبلی حلقہ پی پی 86 چوہدری اکبر علی وڑائچ نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں اپنے حلقہ میں جتنے ترقیا تی منصوبے پا یہ تکمیل تک پہنچائے ہیں ان کی کسی بھی دور میں مثال نہیں ملتی ، دیہا تو ں ، شہری آ با دیو ں میں سوئی گیس ، بجلی ، سٹر کیں ، سولنگ ، نالیو ں کی تعمیر ، واٹر سپلا ئی کی فراہمی اور ایم اے کلاسز کا اجرا ء اور سول ہسپتال گوجرہ میں ادویا ت کی مفت فراہمی ہماری خدما ت کا منہ بولتا ثبوت ہیں ان خیالا ت کا اظہا ر انہو ں نے چک نمبر299ج ب میں منعقدہ عوامی جلسہ سے خطاب کرتے ہو ئے کیا اس موقع پر رانا اصغر خاں نمبردار ، چوہدری فاروق گجر ، چوہدری اکبر چیئرمین ، چوہدری محمد اسلم ، عثمان ناصر گجر نے اپنے سا تھیو ں سمیت پا کستان نیشنل مسلم لیگ کی حما یت کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

وڑا ئچ برادران نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیا ست کو نیکی سمجھتے ہوئے عوام کی بلا امتیاز خدمت کی ہے ،جو آ ئیندہ بھی خدمت کا موقع دیا تو حلقہ کو مثالی ، خو بصورت بنا دیں گے ، جلسہ میں چوہدری شاہد رسول وڑائچ کونسلر بلدیہ گوجرہ ، خرم وڑا ئچ کونسلر بلدیہ گوجرہ و دیگرشخصیا ت بھی موجود تھیں ۔

متعلقہ عنوان :