احباب جمعیت فیملی پروگرام آج ایکسپو سینٹر میں ہوگا ،ہزاروں سابقین جمعیت شریک ہوںگے
پروگرام کا آغاز صبح 10بجے ہوگا ، منور حسن ، سراج الحق ، لیاقت بلوچ ، احسن اقبال ، جاوید ہاشمی ، اوریا مقبول جان اور دیگر خطاب کریں گے
ہفتہ 14 جنوری 2017 21:49
(جاری ہے)
اجتماع سے اوریا مقبول جان ،جاوید ہاشمی ،اعجاز چوہدری ، راشد نسیم ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،حافظ نعیم الرحمن ،عبدالغفار عزیز ،عزیز نشتر، امیر العظیم ، وقاص انجم جعفری ،شاہ نواز فاروقی ،انیق احمد ،بشیر جمعہ، زاہد چھیپا (اسلام 360)، فصیح اللہ حسینی ، صہیب الدین کا کاخیل، ہاشم یوسف ابدالی اور دیگر خطاب کریں گے ۔
اجتماع میں زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے احباب جمعیت کو یادگاری شیلڈز اور ایوارڈز بھی دیئے جائیں گے جبکہ عبد الغفار بلو،جنید جمشید ،ڈاکٹر عبدالباری،نصر اللہ خان شجیع ،ڈاکٹر پرویز محمود ،پاشا احمد گل ،عبد الستار ایدھی ،صدیقی پولانی اور دیگر کے اہلِ خانہ و ورثاء کو یادگاری شیلڈز پیش کی جائے گی ۔ علاوہ زایں سابق سٹی ناظم نعمت اللہ خان ایڈوکیٹ کو بھی ان کی شاندار خدمات پر یادگاری شیلڈدی جائے گی ۔ پروگرام میں تمام رجسٹرڈ شرکاء کے لیے ہر سیشن میں ایک ایک عمرے کا ٹکٹ بھی بذریعہ قرعہ اندازی دیا جائے گا ۔اجتماع میں ایک مشاعرے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔جس میں افضال صدیقی ، محمود غزنوی ، علاؤالدین خانزادہ ، اجمل سراج ، خلیل اللہ فاروقی ، شاہ نواز فاروقی ،نجیب ایوبی ، عبد الرحمن ، شہیر سلال اور دیگر شعراء کرام اپنا کلام پیش کریں گے جبکہ ٹیبلو ،خاکے اور ڈاکیو منٹری بھی دکھائی جائے گی ۔پروگرام میں فوڈ کورٹ سمیت متعدد اسٹالز لگائے جائیں گے ۔ اس پروگرام میں خواتین اور بچے بھی شریک ہوں گے ۔ پروگرام کا زرِ تعاون 300روپے رکھا گیا ہے جس میں 100روپے کے فوڈ کورٹ کے کوپن بھی دیئے جائیں گے ۔ جمعیت کے تحت خصوصی اسٹال لگایا جائے گا ۔ تاریخ ِجمعیت اور شہداء جمعیت کے حوالے سے نمائش کا بھی اہتمام کیا جائے گا ۔یہ پروگرام راہ ٹی وی کے ذریعے براہِ راست ٹیلی کاسٹ کیا جائے گا ۔پروگرام میں امریکہ ،کینیڈا ،آسٹریلیا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور اندرونِ ملک سے احباب ِ جمعیت بڑی تعداد میں شریک ہوں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.