ہمارا صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال ہے مگر تمام فوائد مرکز لے رہا ہے ہم اپنے لامحدود گیس ذخائر کے علاوہ ملک کی 55فیصد تیل ضروریات بھی پورے کر رہے ہیں جن سے کھربوں روپے قیمتی غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے مگر وفاقی حکومت ہمیں چھ فیصد ایکسائز ڈیوٹی دینے کا بھی روادار نہیں مذاکرات سے بات نہ بنی تو ہم اپنے حقوق چھیننے سے بھی گریز نہیں کرینگے،صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کا ترقیاتی سکیموں کے معائنے اور شمولیتی جلسوں سے خطاب

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:28

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ہمارا صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل اور قیمتی معدنیات سے مالامال ہے مگر تمام فوائد مرکز لے رہا ہے ہم اپنے لامحدود گیس ذخائر کے علاوہ ملک کی 55فیصد تیل ضروریات بھی پورے کر رہے ہیں جن سے کھربوں روپے قیمتی غیرملکی زرمبادلہ کی بچت ہوتی ہے مگر وفاقی حکومت ہمیں چھ فیصد ایکسائز ڈیوٹی دینے کا بھی روادار نہیں مذاکرات سے بات نہ بنی تو ہم اپنے حقوق چھیننے سے بھی گریز نہیں کرینگے کیونکہ یہ ہمارے غریب عوام کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے وزیراعلی پرویز خٹک کی زیرک قیادت میں ہماری اتحادی حکومت اگلے عام انتخابات تک قائم و دائم رہے گی ہمارے اتحاد میں پھوٹ ڈالنے کا سوچنے والے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں ایسی تمام سازشیں وقت کے ساتھ خودبخود ناکام ہو کر د م توڑ جائیں گی ہماری پارٹی میں یوتھ ونگ کی فعالیت طلوع صبح کی نوید ہے ہم قیادت اور حکومت کی باگ ڈور اپنی باصلاحیت نوجوان قیادت کو منتقل کر رہے ہیں ہماری کرپشن فری پاکستان اور اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی تحریک کو نوجوان ہی منطقی انجام تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے دورہ دیر پائیں کے دوران ترقیاتی سکیموں کے معائنے اور شمولیتی جلسوں سے خطاب کے دوران کیا دانوہ گائوں میں جمعہ گل کی زیرقیادت 20خاندانوں کے سینکڑوں افراد جبکہ موضع شنئی میں رضاخان کی معیت میں 35سر گرم سیاسی کارکنوں نے مختلف سیاسی جماعتوں سے مستعفی ہو کر جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جنہوں نے جماعت کی مرکزی اور صوبائی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی کاز کیلئے ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا انہوں نے صوبے کی اتحادی حکومت کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسکی عوام اور اسلام دوست پالیسیوں کی مکمل حمایت بھی کی مظفر سید ایڈوکیٹ نے نئے سیاسی ورکروںکو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے واضح کیا کہ جماعت کے تمام کارکن ایک خاندان کی طرح دکھ سکھ کے ساجھی، ملک و قوم کی ترقی اور غلبہ اسلام کیلئے شبانہ روز کوشاں ہیں ہماری واحد جماعت ہے جس میں موروثیت نام کو بھی نہیں اور نہ ہی اس پر کوئی شخصی چھاپ ہے بلکہ ہم ٹیم سپرٹ اور مشنری جذبے کے ساتھ انتہائی منظم انداز میں حقوق اللہ اور حقوق العباد کیلئے مصروف عمل ہیں اور ہمارے اہداف بھی مخفی نہیں بلکہ روز روشن کی طرح واضح ہیں ہماری حکومت بنی تو ملک میں تعلیم اور صحت کے شعبوں میں ایمرجنسی کا نفاذ ہی نہیں بلکہ انہیں پرائمری سے اعلی سطح تک بالکل مفت بنا دیا جائے گا کیونکہ آج ہوشربا فیسوں کی وجہ سے غریب پر اعلی تعلیم و تربیت اور بہتر علاج دونوں کے دروازے بند ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کا خواب صرف انکی جماعت ہی بنا سکتی ہے جسکی قیادت سینیٹر سراج الحق جیسے نڈر صادق اور امین لیڈرکے ہاتھ میں ہے۔