طویل عرصہ بعد ہونے والی بارش اور برف باری کے نہ صرف زراعت اور مالداری کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے ،وزیراعلیٰ بلوچستان

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:28

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے طویل خشک سالی کے بعد صوبے کے طول وعرض میں برف باری اور باران رحمت کو مقام شکر قراردیتے ہوئے عوام سے نوافل شکرانہ کی ادائیگی کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ طویل عرصہ بعد ہونے والی بارش اور برف باری کے نہ صرف زراعت اور مالداری کے شعبوں پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے بلکہ زیرزمین پانی کے ذخائر میں بھی اضافہ ہوگا۔

وزیراعلیٰ نے پی ڈی ایم اے اور تمام اضلاع کی انتظامیہ کو کسی قسم کی غیرمعمولی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہر طرح تیار رہنے کی ہدایت کی ہے جبکہ انہوں نے لک پاس، کوژک پاس اور دیگر شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے تمام ضروری انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

متعلقہ عنوان :