ہرنائی میں وقفے وقفے سے بارش اور برف باری کا سلسلہ جاری، قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر ٹریفک لائنڈ سلائنڈنگ اور برف باری کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:27

ہرنائی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء) ہرنائی میں جمعہ کی شام سے شروع ہونے والی بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جبکہ پہاڑی سلسلوں میں برف باری جاری ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ہرنائی بارش و برف باری کے باعث ہرنائی پنجاب اور ہرنائی کوئٹہ قومی شاہراہوں پر مختلف مقامات پر ٹریفک لائنڈ سلائنڈنگ اور برف باری کے باعث سینکڑوں گاڑیاں کوئلہ و دیگر اشیاء سے لوڈ پہاڑی سلسلوں میں کھڑی ہیں۔

دریں اثناء دکی میں گزشتہ 22 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے ہونیوالی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تیز ٹھنڈی ہواؤں اور بارش کی وجہ سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو چکا ہے۔ گزشتہ رات سے جاری وقفے وقفے کی بارش ، نکاسی آب کے نالوں کی بندش اور بجلی کی بندش نے نظام زندگی کو مفلوج کرکے رکھ دیا ہے۔ تاہم شدید خشک سالی کے بعد بارش نے عوام میں خوشی کی لہر پیدا ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :