پی ایس پی کی عوامی رابطہ مہم اور کارنرمینٹگوں باقاعدہ آغاز

جدوجہد کا آغاز کیا اس کا ثمر آج حاصل ہوتا نظر آرہا ہے ،مصطفی کمال

ہفتہ 14 جنوری 2017 21:23

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جنوری2017ء) پاک سرزمین پارٹی کے تحت ’’کراچی کاحال پاکستان کی مستقبل کی ضمانت‘‘ عنوان سے 29جنوری کوایم اے جناح روڈ تبت سینٹرپر ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا جارہاہے جس کے سلسلے میں پی ایس پی کی عوامی رابطہ مہم اور کارنرمینٹگوںکا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا اور اسلسلے میں پی ایس پی کے تحت کٹی پہاڑی اور قصبہ علی گڑھ میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا پر چم کشائی چیئرمین پاک سرزمین پارٹی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم نے کی۔

اس مو قع پر پی ایس پی کے ذمہ داران و کارکنان سمیت عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے سید مصطفی کمال کی آمد پر پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر عوام کا جوش خروش قابل دید تھا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے پی ایس پی چیئر مین سید مصطفی کمال نے کہاکہ ہم نے جس جدوجہد کا آغاز کیا اس کا ثمر آج حاصل ہوتا نظر آرہا ہے، جو لوگ عوام میں نفرتیں پیدا کر کے اپنے مفاد حاصل کرتے تھے آج ان کی ہار دنیا دیکھ لے ، ہمارے آنے سے لوگوں میں امید کی کرن پیدا ہوئی ہے انہوں نے کہاکہ آج کٹی پہاڑی پر اردو اور پشتو بولنے والے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں اور تمام قومیتوں کا ایک ہرچم تلے جمع ہونا ہماری جدوجہد کا نتیجہ ہے،انہو ں نے کہا کہ ہم لو گو ں کو تقسیم کر نے نہیں آئے ہیں بلکہ سب کوایک قوم بنا کر مضبوط کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عزت۔اختیار۔انصاف سب کیلئے پاک سرزمین پارٹی کامنشور ہے اورپاک سرزمین پارٹی پورے پاکستان کے ہرزبان بولنے والے کی نمائندہ جماعت ہے انہو ں نے کہا کہ بارش کے باوجود عوام کی اتنی بڑی تعداد پاک سر زمین پارٹی کی کا میابی کی ضمانت ہے،دریں اثناء مصطفی کمال نے کراچی میں موسم سرما کی ابتدائی بارش کے باعث شہر میں 200فیڈر ٹرپ ہونے پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے، اپنے بیان میں انہوں نے اسے کے الیکڑک کی نااہلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بارش کے باعث شہر کے کئی علاقوں کا تاریکی میں ڈوب جانا انتہائی افسوس ناک ہے، انہوں نے کہا ہے کہ بارش کے دوران بجلی کی بندش سے عوام کو کئی کئی گھنٹوں کی لو ڈشیڈنگ کا سامنا ہے، شہریوں کی معمولات زندگی متاثر ہورہی ہے، انہوں نے کے الیکڑک کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے حکمت عملی تیار کی جائے، تاکہ عوام کو بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے عذاب سے چھٹکارا مل سکے۔